سماہنی کے جنگلا ت میں مافیا متحرک، سرسبز درختوں کی بے دریغ کٹائی

سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل/سید شہاب عباس)سر سبز و شاداب خوبصورت وادی سماہنی کے جنگلات ماحول دشمن عناصر کے نرغے میں آ گئے، جنگلات سے چیڑھ سمیت قیمتی درختوں کی کٹائی جاری۔

کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق وادی سماہنی میں جنگلات سے چیڑھ کے درختوں کی بے دریغ کٹائی کی جارہی ہے
درخت کاٹنے کے بعد نشان مٹانے کے لیے منظم طریقے سے جنگلات میں آگ لگانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

مختلف مقامات سے جنگل کٹنے کے ثبوت میڈیا تک پہنچ آئے ، پیر پہاڑ بادشاہ سے ستارہ چوک کے درمیان مختلف مقامات پر چیڑھ کے ہرے درخت کاٹے گئے۔

یہ خبربھی پڑھیں ۔تائو بٹ، ٹمبر مافیا سرگرم، جنگلات کا بے دریغ کٹاو جاری ، عوامی حلقے سراپا احتجاج

شہریوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ ماحول دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور مبینہ ملوث محکمانہ اہلکاروں کو بھی کہٹرے میں لایا جائے تاکہ جنگلات کی حفاظت ممکن ہو سکے

۔جنگلات کاٹے جانے کے باعث ماحول پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ۔عوام نے حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ درخت کاٹنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔