میرپور،فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن ،مضر صحت پاپڑسے بھری دوگاڑیاں ضبط،بھاری جرمانے

میرپور( کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن منگلا انٹری پوائنٹ پرخلاف ورزی کرنے پرمبلغ 98ہزار روپے کے جرمانے کیے 520کلو گرام مرغی کا گوشت،50 کلو گرام پیک دہی اور40کلو گرام کھویا تلف کردیا۔

منگلا انٹری پوائنٹ پر اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر چوہدری آصف ریاض اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر چوہدری مظہر احمد اور معاون عملہ نے پنجاب سے آزاد کشمیر میں داخل ہو نے والی مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، شوکت لائن کا مشہور فاسٹ فوڈ سینٹر سیل

دوران چیکنگ فوڈ اتھارٹی کا لائسنس نہ ہو نے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے اس کے علاوہ ذبح شدہ گوشت اور شاپروں میں پیک غیر معیاری دہی اور بیکری آئٹمز ضبط کر نے کے بعد موقع پر تلف کی گئیں ۔

اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ اور مضر صحت پاپڑوں سے بھری دو گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔مبلغ 98ہزار روپے کے جرمانے کیے 520کلو گرام چکن،50 کلو گرام پیک دہی اور40کلو گرام کھویا تلف کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،غیر معیاری گھی ، آئل کی بڑی کھیپ ضبط

Scroll to Top