نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل )شاردا شاہراہِ نیلم پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا عملہ مسافروں کی تذلیل کا سبب بن گیا،خواتین معززین علاقہ کی موجودگی میں ڈرائیور،کنڈیکٹر گالم گلوچ کرتے ہیں۔گاڑیوں میں سواریوں کو جانوروں کی طرز پر سفرکرنےپرمجبورکیاجارہاہے۔
معروف ٹرانسپورٹ کمپنی سانگو کے راستے میں ر کاوٹ بننے اور فائرنگ کرنے والے مجرم ایف آئی آر کے باوجود دندناتے پھر رہے ہیں۔
ٹرانسپورٹ کی شدید قلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چھت اور گلی میں درجنوں سوار کھڑے کرکے سفر کیا جانے لگا۔زائد کرایہ معمول بن گیا،رقم کھلی نہ ہونے پر مسافربقایا جات سے بھی محروم ہونے لگے۔
یہ بھی پڑھیں ۔سانگو ٹریول والے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، خواجہ اعظم رسول کا انکشاف
انتظامیہ کی جانب سے کرایہ کی چیکنگ نام کا کوئی سسٹم موجود نہ ہے،ٹرانسپورٹ میں کاروباری مقابلے کے بجائے،تشدد کا راستہ اپنانے والے ٹرانسپورٹ مافیا جدید سفری سہولیات کی فراہمی میں مکمل رکاوٹ بن گیا۔
ٹرانسپورٹ مافیا کوشہریوں کی تذلیل کرتا دیکھ کر انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کر لیں ۔ شہریوں کی تذلیل حاکم وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے،ایک سروے کے مطابق شاہراہ نیلم پر چلنے والی ٹرانسپورٹ ریاست میں سب سے زیادہ مہنگی،سست اور خطرناک ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر مظفرآباد سے تاؤبٹ تک ہزاروں مسافروں سے سینکڑوں کی تذلیل اور درجنوں کی پٹائی ہوتی ہے۔ٹرانسپورٹ عملہ مافیا کا روپ دھار چکا ہے ،معزز شہری مالی طور لٹ کر عزت بچانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔ٹرانسپورٹروں کی ہٹ دھرمی ، نیلم کے عوام جدید دور میں بھی سفر ی سہولیات سے محروم
طلباء سکولوں یا ہوم سٹاپ پر روانہ خوار ہوتے ہیں،طلباء کو کرایہ میں رعایت کے بجائے مشکلات کا سامنا ہے۔
شاہراہِ نیلم پر لوٹ کھسوٹ ٹرانسپورٹ مافیا کا وطیرہ ہے،شاہراہ نیلم پر چلنے والی ٹرانسپورٹ قیمتی جڑی بوٹی اور گرین گولڈ(لکڑ)کی سمگلنگ کا بڑا ذریعہ بھی ہے۔
شہریوں نے ارباب اختیار چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ،کمشنر ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ نیلم ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کمپنی سانگو کو عدالت العالیہ کی جانب سے عوامی مطالبات پر ملنے والی اجازت کے مطابق چلانے کے لیے کلیدی کردار ادا کریں تاکہ عوام الناس مٹھی بھر ٹرانسپورٹ مافیا کے ہتک آمیز رویہ سے محفوظ رہ کر محفوظ اور شاندار سفری سہولیات میسر ہوسکیں ۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پپو نما ٹرانسپورٹر جس نے چلہانہ کے مقام پر سانگو سروس کی گاڑی کو روک کر فائرنگ سے چھلنی کیا کیخلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے ایف آئی آر میں شامل ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوے قانونی کاروائی عمل میں لائی جاے تاکہ قانون کی بالادستی ممکن ہوسکے۔