مپرپور سے بڑے پیمانے پر منرلز کی سمگلنگ کی جا رہی ہے، چوہدری رخسار کا انکشاف

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیر حکومت ومسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری رخسا راحمد نے میر پور میںمنرلز کی بڑے پیمانے پر سمگلنگ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے روزانہ ایک ٹرک سمگل کئے جا رہے ہیں۔

سابق وزیر حکومت چوہدری رخسار احمد نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ کھڑی شریف میں 4 ہزار کنال پر قبضہ کیا گیا ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منرلز اٹھا کر لے جا رہے ہیں،یہ علاقہ بیٹھ جائیگا، صورتحال یہی رہی توعلاقہ کے 50گائوں ڈوب جائیں گے ، میرپور شہر متاثر ہوگا۔میرپور فائٹ لائن پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم سے غیر قانونی دھندہ بند کرایا جائے،چیف جسٹس سپریم کورٹ مائننگ بند کرائیں،پاکستا ن اور آزاکشمیر کے مابین اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں چوہدری سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری رخسار نے کہا کہ کمشنر میرپور نوٹس لیں کھڑی کے حلقہ سے روزانہ ایک ہزار ٹرک منرلز کون نکال رہا ہے کون اسمیں بھتہ لے رہا ہے اور یہ بھی چیک کریں۔

سب جھوٹ اور فراڈ کے تحت مشینیں لگی ہوئی ہیں، منگلا سپل وے کے سامنے چار ہزار کنال رقبہ کس کے قبضے میں ہے یہ بھی دیکھا جائے۔

چوہدری رخسار حلقہ کھڑی شریف سے 2016کن الیکشن میں منتخب ہوئے تھے اور ن لیگ کے وزیر رہے ہیں،2021کے الیکشن میں حلقہ کھڑی شریف سے چوہدری ارشد نے کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے عید الفطر کے دوران لکڑی کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادیں

Scroll to Top