مظفرآباد( مدیحہ عباسی ، کشمیر ڈیجیٹل ) موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس ، عوامی شکایات پر پی ٹی اے حکام کو وفاقی محتسب کے آفس طلب کرلیاگیا۔
وفاقی محتسب کے زونل ہیڈ نے مختلف علاقوں کا دورے کر کے عوامی شکایات سنیں ،شکایات سننے کے بعد پی ٹی آئی حکام کوطلب کیا گیا ہے ۔ وفاقی محتسب کی طرف سے موبائل کمپنیوں کو تجویز دی گئی کہ وہ فائبر استعمال کریں اور عوام کوبہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں ۔
کشمیرڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے زونل کا کہنا تھا کہ ہم نے دو دن کا ٹائم دیا ہے دو دن بعد پھر معاملے کو سنا جائے گا امید ہے کہ بہتری آئی گی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں چھوڑی امید کرتے ہیں کہ عوام کو بہتر سروسز مہیا ہونگی ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔مظفر آباد میں ناقص انٹرنیٹ سروسز پر ڈپٹی کمشنر نےپی ٹی اے حکام سے رپورٹ طلب کر لی
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایک شکایت آئی جس میں کہا گیا کہ بل پورا وصول کیا جاتا ہے لیکن سروس فراہم نہیں کی جاتی ،ہم نے تمام شکایات کرنے والوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بہتر سروسز کیلئے جو ہوسکا کریں گے، اگر کسی سے ٹیکسز کی مد سے وصولی کی گئی اور ہمیں اس حوالے سے مطمئن نہ کیاگیا تو وہ شکایات کرنے والے کو واپسی کرنے کے پابند ہوں گے ۔
آزاد کشمیر میں موبائل کمپنیوں کی ناقص سروسز بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اس حوالے سے گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے ناقص انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کو مراسلہ تحریر کرتے ہوئے فور جی سروس کی فراہمی کے حوالہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔
یہ خبربھی پڑھیں ۔کوٹلی آزاد کشمیر: انٹرنیٹ سروسز کی ناقص کارکردگی پر عوام میں شدید غم و غصہ
شہری نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور کمشنر مظفر آباد کو کارروائی کیلئے درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کیلئے لکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سمیت نواحی علاقوں میں موبائل کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروسز انتہائی ناقص ہے جس پر کئی بار احتجاج بھی کیا جا چکا ہے ۔