مظفر آباد، مانکپیاں سے لاپتہ ہونیوالے ارشاد عباسی کو قتل کرنے کے لاش دربا میں بہا دی گئی، گرفتار ملزمان میاں بیوی نے اعتراف جرم کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ارشاد عباسی جو مانکپیاں سے5روز سے لاپتہ تھے کو گرفتار میاں بیون نے قتل کرکے لاش دریا میں بہنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔
مظفر آباد پولیس کے ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ارشاد عباسی کو قتل کیا اور دو گھنٹے بعد امبور کے قریب سے لاش دریا میں پھینک دی۔
مرکزی ایوانِ صحافت کے باہر ارشاد عباسی کے ورثا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے لاش کی تلاش کریں گے ، انتظامیہ لاش کی تلاش کیلئے ہماری معاونت کرے۔
مقتول ارشاد عباسی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ سب سے پہلا کام والد کی لاش تلاش کرکے انکو مٹی کے حوالے کرنا ہے اس کے بعد مخالفین سے بدلہ لوں گا جسے ان کی 7 نسلیں یاد رکھیں گی۔