فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، شوکت لائن کا مشہور فاسٹ فوڈ سینٹر سیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کارروائیاں جاری۔فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی پر مظفرآباد شوکت لائن میں ایک مشہور فاسٹ فوڈ سنٹرسیل کردیاگیا۔

چیکنگ کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور پروڈکشن ایریا میں گندگی اور غلاظت پائی گئی۔ فیروزن آئیٹم میں insect بھی موجود پائے گئے ۔ پیسٹ مینجمنٹ کا کوئی نظام موجود نہیں تھا ۔

شہرمیں ایک اور مقام پر ٹیم فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئےبدوں اجازت نامہ فوڈاتھارٹی ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی مشہور آئس کریم اور چاکلیٹ کمپنی کو بھی بھاری جرمانہ عائد کیا۔

کمپنی کو رجسٹریشن کی نسبت ہدایات دی گئی اور کوالٹی رپورٹ جمع کرانے کے بارے میں اگاہ کیا گیا۔اس موقع پراسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر قاضی شفیق الرحمن نے کہا کہ ناقص صفائی ستھرائی اور مضر صحت اشیائے خوردونوش کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

تاجران ،فوڈ بزنس آپریٹرز فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں ورنہ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم اور ڈائریکٹر خوارک عبد الحمید کیانی نے بتایا کہ اندرون آزاد کشمیر صرف رجسٹرڈ اور معیاری خوراک فراہمی یقینی بنانے والوں کو کاروبار کی اجازت دی جائے گی ۔
کمشنر سید انصر علی ،ڈپٹی کمشنر علی اصغر بخاری کی عابد نعیم سے ملاقات، ٹیکس دھندگان کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی

Scroll to Top