حکومت طلباء یونینز کے الیکشن شیڈول کا اعلان کرے ورنہ 22اپریل کو ریاست گیر احتجاج کرینگے،طلباء ایکشن کمیٹی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)طلباء ایکشن کمیٹی نے طلبہ یونین کے الیکشن نہ کروانے پر 22اپریل کو ریاست گیر احتجاج کی کال دیدی۔

حکومت آزاد کشمیر طلباء یونین کے الیکشن شیڈول کا فوری اعلان کرے۔الیکشن شیڈول اعلان نہ کرنے کی صورت میں ریاست بھر کے جامعات اور دیگر تعلیمی ادارہ جات پرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی ایوان صحافت میں طلباء ایکشن کمیٹی کے کور ممبران چوہدری عاقب عظیم،راجہ احسان خورشید، ابراہیم میر،راجہ حذیفہ،عثمان ثانی،راجہ احمر،احمد گیلانی،چوہدری فیصل،چوہدری دانش،چوہدری ثاقب،سید سبط الحسن کاظمی ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

طلباء ایکشن کمیٹی رہنماوں نے کہا کہ جموں وکشمیر طلباء ایکشن کمیٹی ریاست جموں وکشمیر کے طلباء کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس میں تمام نظریات سے تعلق رکھنے والے طلباء ایک گلدستہ کی ماند ہیں،ہماری ا جدوجہد تمام نظریات سے بالا طاق ہے اورطلباء کمیٹی میں تمام نظریات کی نمائندگی موجود ہے۔

04فروری کو جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی کابینہ کے مابین مذاکرات کی کامیابی پر طلبہ یونین الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے فی الفور طلباء یونین کے الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ ایکشن کمیٹی ریاستی آئین کے آرٹیکل 4کے تحتn Freedom Of Associatioکا بنیادی حق محفوظ رکھتی ہے،ہماری جدوجہد خالصتاً پرامن ہے ریاست بھر میں موجود شر پسند عناصر کی طرف سے ہماری پر امن جدوجہد کی سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو طلباء ایکشن کمیٹی شدید رد عمل دے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ طلباء ایکشن کمیٹی کا قیام مظفرآباد میں تین سال پہلے عمل میں لایا گیا جس نے 12اگست 2022کو تاریخ ساز شٹر ڈاون وپہہ جام ہڑتال کو کامیاب بنا کر ریاستی تشخص کا تحفظ کیا اور 15ویں آئینی ترمیم کیخلاف ناکام عزائم کو روکا گیا۔مظفرآباد میں عوامی تحریک کی بنیاد ڈالنے والے بھی طلباء ہیں

حالیہ عوامی تحریک میں بھی طلباء نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا جس میں ہمارے طلباء نے شہادتیں پیش کیں۔ اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

گزشتہ دنوں جامعہ کشمیر کے طلباء پر ہونے والے انسانیت سوز تشدد کے بعد ریاست بھر کے طلباء نے اپنے حقو ق کے تحفظ اور طلباء یونین الیکشنز کیلئے منظم ہو کر ریاست بھر کی جامعات کے طلباء کو کوٹلی کے مقام پر بلا کر متفقہ طور پر جمو ں وکشمیر طلباء ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

یہ ریاست جموں وکشمیر کے طلباء کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس میں تمام نظریات سے تعلق رکھنے والے طلباء ایک گلدستہ کی ماند ہیں،ہم نظریات سے بالا تر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شند شر پسند عناصر طلباء کی اس جراؑت سے خائف ہیں جو احکومت اور اداروں کی ایماء پر طلباء ایکشن کمیٹی کے خلاف ناذیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کیچڑ اچھال رہے ہیں اور اس تحریک کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں جس کی شدید الفاظ میں طلباء ایکشن کمیٹی مذمت کرتی ہے

ان تمام عناصر کے خلاف اگر انتظامیہ کی طرف سے قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی گی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر ہو گی،طلباء ایک کمیشن ہماری ریڈ لائن ہے۔۔

طلباء برداری ان تمام سہولت کاروں کو جانتی ہے اور انہیں مسترد کرتے ہیں۔ریاست کے تمام طلباء”طلباء ایکشن کمیٹی” کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی ماند کھڑے ہیں اور طلباء یونین الیکشن کروانے تک ناقابل مصالحت جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ طلباء ایکشن کمیٹی مظفرآباد میں 11اپرایل بروز جمعتہ المبار ک جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام فلسطین میں برپا قیامت اور اسرائیلی جاریت کے خلاف ہونے والے احتجاجی کی مکمل حمایت کر دی۔
انجمن تاجران مظفرآباد کا فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف شٹرڈاون احتجاج کا اعلان

Scroll to Top