تائو بٹ، ٹمبر مافیا سرگرم، جنگلات کا بے دریغ کٹاو جاری ، عوامی حلقے سراپا احتجاج

وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) بالائی سیاحتی مقام تاؤبٹ کے برف سے ڈھکے پہاڑی علاقوں میں جنگل کی بے دریغ غیرقانونی کٹائی کا بے دردی سے عمل جاری ہے۔

مبینہ طور پر گیسٹ ہاؤسز کی تعمیر کیلئے سردی اور برف کا فائدہ اٹھا کر درخت کاٹے جارہے ہیں۔ تاؤ بٹ کے علاقے چھتر ناڑ اور شکر گڑھ نالہ میں بڑی تعداد میں سبز درخت کاٹے گئے ۔
حکومت نے ان جنگلات کو نیشنل پارک کا درجہ دیا ہوا ہے۔آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے سبز درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔محکمہ جنگلات کے حکام غائب، ٹمبر مافیا کی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہے

ٹمبر مافیا کو روکنے اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ عوامی حلقوں کا وزیراعظم ، وزیرجنگلات ، اور جنگلات کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا
آزاد کشمیر: محکمہ صحت کے ملازمین کی پریس کانفرنس، وزیرِ اعظم کے بجٹ کے تحت بحالی کی اپیل

Scroll to Top