آزاد کشمیر، محکمہ صحت کے ملازمین نے اپنی پریس کانفرنس میں اپنے مسائل اور مطالبات کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کی۔
پریس کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ اس وقت کشمیر بھر سےمحکمہ صحت میں 237 contingentکنٹیجنٹ ملاذمین ہیں جو وزیرِ اعظم کے پی سی 1 ،2024 بجٹ کے تحت کام کر رہے تھے۔ تاہم، دسمبر 2024 میں جب انہیں فارغ کیا گیا، تو وہ اپنا کیس لے کر وزیرِ اعظم کے سامنے پیش ہوئے، جس کے بعد وزیرِ اعظم نے واضح طور پر ان کے لیے ایک بجٹ منظور کیا تھا، جو جون 2025 تک کا ہے اور حکومت کے پاس موجود ہے۔
ملازمین نے کہا کہ 1 اپریل 2025 سے انہیں پھر سے فارغ کر دیا گیا ہے اور انہیں سینٹر پر حاضر ی لگانے کی بھی اجاذت نہیں ہے تاہم یہ ملاذمیں اپنے ریجنل آفسز میں روزانہ کی بنیاد پر حاضری لگا تے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں زبانی طور پر فارغ کیا گیا ہے جبکہ بجٹ لیٹر ان ملاذمیں کے پاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپریل 2025 سے اپنی آواز اٹھا رہے ہیں اور بار بار یہ بات دہرا رہے ہیں کہ جب ہمارا بجٹ موجود ہے اور اس کا لیٹر بھی ہمارے پاس ہے تو ہماری بات کیوں نہیں سنی جا رہی، اب ہم میڈیا کے ذریعے وزیرِ اعظم تک اپنی اپیل پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے مسائل حل ہو سکیں اور ہمیں بحال کیا جائے۔