11 اپریل کو فلسطینی بھائیوں کے حق میں مظفرآباد میں علامتی شٹرڈاؤن،شوکت نواز میر کا اہم ویڈیوپیغام

فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کل بروز جمعہ، 11 اپریل 2025، بعد از نماز جمعہ تا 4 بجے تک مظفرآباد میں ایک علامتی شٹرڈاؤن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد، جناب شوکت نواز میر کا اہم ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مظفرآباد کی عوام سے اپیل کی ہے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام  اس احتجاجی عمل میں بھرپور شرکت کریں۔

شوکت نواز میر نے ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ “کل سیرت کمیٹی جامع مسجد میں سب جمع ہوں گے اور بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی بینک روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوگی۔ یہ اقدام امت مسلمہ کی غیرت کو جگانے اور مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم تمام مکاتب فکر، طلباء تنظیموں، مذہبی تنظیموں، بار ایسوسی ایشن سمیت سب کودعوت دیتے ہیں کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ریلی میں شرکت کریں تاکہ اس مظاہرے کے ذریعے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار ہو۔”

شوکت نواز میر نے اس موقع پر بتایا کہ 1 سے 4 بجے تک مظفرآباد میں تمام کاروبار بند رہے گا تاکہ یہ احتجاجی عمل کامیاب ہو سکے اور ہم اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دے سکیں۔

Scroll to Top