نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)سانحہ دودھ گئی آپریشن کیلئے برف پگھلانے والا نمک،واٹر پمپ،پائپ اور جنریٹر پہنچادیاگیا۔
عسکری وسول آپریشن نعشوں کی تلاش میں جاری ہے۔ افواج پاکستان کے زیراہتمام پھلوائی کے تین شہداء کی نعشوں کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔
سینکڑوں فٹ برف کوپگھلانے کیلئے پانی اور نمک چھڑکاؤکیاجائیگا۔آپریشن کے لیے واٹر پمپ،پائپ اور جنریٹر نمک سمیت مہیا کردیاگیاہے۔
شہداء کے ورثاء اور عوام علاقہ گریس نے پاک آرمی کے عوامی اقداما ت کوسراہاتے ہوئے نوجوانوں کی نعشوں کے لیے جاری عسکری وسول آپریشن میں مزید معاونت کاعزم کیاہے۔
یاد رہے کہ بلند وبالا پہاڑوں کے دامن میں برفانی تودے میں دبی نعشوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن متعدد دنوں سے جاری ہے۔
جس میں تیزی لانے کیلئے نمک سمیت دیگراشیاء کی ضرور ت تھی پاک فوج نے آپریشن کیلئے آلات،کھانے، پینے سمیت جملہ اشیاء ضروریہ مہیا کردی گئی ہیں۔ شہریوں نے افواج پاکستان کے اقدامات کوسراہاہے۔
سرکاری ادارےعوامی استحصال میں ملوث، ہرمحاذپر عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے ، زاہد مغل