آزادکشمیر سے بھی افغان شہریوں کی واپسی شروع، ڈی ایس پی باغ الوداع کرتے ہوئے آبدیدہ

مظفرآباد،باغ(کشمیر ڈیجیٹل)افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری دارلحکومت مظفرآباد سے بھی افغان مہاجرین کی بےدخلی کا سلسلہ جاری ۔

ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے لیے روانہ کیا افغان مہاجرین طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان پہنچیں گے۔ پولیس افسران اور شہریوں نے ہاتھ لہرا کر افغان مہاجرین کو الوداع کیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت خان ،ایس ایس پی باغ راجہ اکمل خان ،پی ڈی ایس پی باغ راجہ ذوالفقار ، اسسٹنٹ کمشنر باغ سید کلیم عباس ، مال افسر سید قمر عباس ،نائب تحصیلدار و دیگر افیسران نے ہولڈنگ پوائنٹس پر آ کر افغانی ریاستی باشندوں کو الوادع کیا۔

ایس ایس پی باغ افغان بزرگ شہریوں اور بچوں کو الوداع کرتے وقت آبدیدہ ہوگئے ۔بِلا شبہ یہ ایک تکلیف دہ کیفیات ہیں ۔افغان شہری ہمارے مسلمان بھائی ہیں جو سالوں تک ہمارے ساتھ رہے۔

ایس ایس پی باغ سے بات کرتے ہوئے جانے والے افراد نے باغ کے عوام و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ یہاں گزارا اور وہ سب لوگوں کے خلوص اور محبت کو یاد رکھیں گے۔

اس موقع پر بچوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے ، انتہائی خوش اسلوبی سے یہ عمل جاری ہے حکومت پاکستان کی طرف سے افغانی باشندوں کی واپسی کیلئے احکامات کے بعد پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے افغانی باشندوں کو واپس افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔

 

Scroll to Top