سدھنوتی(سخاوت سدوزئی،کشمیر ڈیجیٹل)چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں کشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے ضلع سدھنوتی میں ’’کیس فلو مینجمنٹ سسٹم‘‘ اور ”رجسٹریشن آف ڈیڈز“سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ بدھ کے روز افتتاحی تقریب جوڈیشل کمپلیکس پلندری میں منعقد ہوئی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ تھے اس موقع پرایڈیشنل رجسٹرار ہائی کورٹ راجہ محمد ریاض شفیع اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم احمد تاج نے آزادکشمیر لوئر جوڈیشری کے آئی ٹی منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی۔
تقریب میں ریٹائرڈ جج جسٹس سردار عبد الحمید خان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار ارباب اعظم، ڈپٹی کمشنر سید ممتاز حسین کاظمی، ایس پی راجہ ندیم عارف، صدر ڈسٹرکٹ بار سردار ظریف اسلم ایڈووکیٹ ،ارسلان ضیاء فوکل پرسن عدالت العالیہ ، ماتحت عدلیہ کے جج و قاضی صاحبان اور سینئر وکلا بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ آزادکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے آٹومیشن آف جوڈیشری سسٹم کا بٹن دبا کر افتتاح کیے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد کشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا کہ آزادکشمیر کی لوئر جوڈیشری کو آٹی ٹی سے منسلک کردیا گیا
ضلع سطح پر ”کیس فلو مینجمنٹ سسٹم“نے آن لائن کام کرنا شروع کردیا ہے جبکہ اس پراجیکٹ کے تحت آزادکشمیر کی تمام عدالتی نظام کو اس سے منسلک کردیا ہے جبکہ ”رجسٹریشن آف ڈیڈز“سسٹم ڈویژنز کے بعد اضلاع میں کوٹلی اور سدھنوتی بھی فنکشنل ہوچکا ہے ۔
اس لحاظ سے آج کا دن آزادکشمیر کی ماتحت عدلیہ کے لیے تاریخی دن ہے اگلے دنوں میں آزاد کشمیر بھر میں یہ فنکشنل ہو جائے گا ہماری کوشش ہے کہ ای کورٹس سسٹم مکمل طور پر فعال ہوجائے تاکہ کیسز کو دائر کرنے سمیت اس کے فیصلہ جات اور دیگر عدالتوں کے متعلق کیسز کی تمام معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں۔آزادکشمیر عدالت العالیہ نے قلیل مدت اور محدود بجٹ کے ساتھ کیس فلو مینجمنٹ سسٹم اور”رجسٹریشن آف ڈیڈز“کی کمپیوٹرائزیشن کر دی ہے۔
اس اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے کی تکمیل پرآزادکشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے آفیسران اور کمپنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس منصوبے سے رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت آئے گی اور غلطی کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔ اسی طرح زیر التوا کیسز بھی بروقت یکسو ہوں گے۔
انھوں نے وکلاء سے کہا کہ وہ بھی عدالتوں میں اپنی ڈیجیٹل ڈائری رجسٹریشن کروائیں تاکہ انھیں اپنے مقدمات کی تفصیل اور عدالتوں میں دائر کیسز کی تواریخ سمیت دیگر تمام معلومات بھی میسر آسکیں۔ اب ہم آٹومیشن کے دوسرے فیز میں داخل ہوچکے پہلے ہائیکورٹ اور پھر ڈویژنز اور اب اضلاع کی سطح پر آن لائن سسٹم شروع ہو چکا ہے۔
اسی مہینے ضلع سطح کا کام مکمل ہوجائے گا۔ اب تصاویر کے ساتھ دستاویزات سسٹم میں موجود ہوں گی۔ انہوں نے پلندری بار کی تعریف بھی کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم صرف عدالتی آٹومیشن سسٹم ہی نہیں بلکہ وکلا کو ڈیجیٹل کیس ڈائری دے رہے ہیں جس میں وکلا کو ڈائری رکھنے کے سسٹم کا خاتمہ ہوگا۔
رجسٹریشن کے لئے وکلا کو صرف فارم فل کرنا ہوگا۔۔انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ صرف آئی ٹی کے چھ لوگوں نےمکمل کیا۔ کوئی گاڑی نہیں لی نہ ہی اضافی اخراجات کئے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد اور پنجاب کی عدلیہ سے آئی ٹی میں آگے ہیں ۔عدالتی اصلاحات کے لئے جو قدم اٹھائے ہیں وہ ریورس نہیں ہوگئے۔
میں نے شخصیت کی بجائے ادارہ کو ڈیولپ کیا ہے۔ قبل ازیں جب چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار ارباب اعظم ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سید ممتاز کاظمی ، سپرنٹینڈنٹ پولیس سمیت وکلاء نے نے ان کااستقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انھیں سلامی دی۔
پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی ، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، انجینئر امیر مقام