نیلم میں ڈسٹرکٹ جیل کی ضرورت پر ایڈووکیٹ عظمیٰ بی بی کامطالبہ

کشمیر ڈیجیٹل کے توسط سے ایڈووکیٹ عظمیٰ بی بی نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جتنا جلدی ممکن ہو سکے نیلم میں ڈسٹرکٹ جیل قائم کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام علاقے کی ترقی کے لیے اہم ہے۔

ایڈووکیٹ عظمیٰ بی بی نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس کے انفراسٹرکچر پر ہوتا ہے اور نیلم ویلی میں سڑکوں کی بہتری کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ ن کو جاتا ہے۔ ان کے مطابق سڑکوں کی موجودہ حالت بہتر ہو چکی ہے جس سے عوام کو آسانی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فنڈز جاری ہونے کے بعد ترقیاتی کام دوبارہ شروع ہو چکے ہیں اور اٹھمقام سے شاردا تک سڑک مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اس ترقی کے باعث8 گھنٹوں کا سفر اب صرف 3 گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔

Scroll to Top