حکومت کے لیے سب سے بڑا خطرہ: مظفرآباد ہائیکورٹ کا فیصلہ، غلام اللہ اعوان کا اہم بیان

مظفرآباد :سوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان نے کشمیر ڈجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز کے حوالے سے حکومت کے لیے سب سے بڑا خطرہ مظفرآباد ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے۔

غلام اللہ اعوان نے مزید کہا کہ حکومت اب بلدیاتی نمائندوں سے معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ توہینِ عدالت سے بچ سکے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد عدالت کے فیصلے سے بچنا ہے، لیکن ان کے مطابق اس پیچیدہ صورتحال میں حکومت کو اپنی پوزیشن واضح کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔

غلام اللہ اعوان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کے اعلانیہ میں کوئی خاص بات سامنے نہیں آئی۔ ممبر ضلعہ کونسل کے ممبرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ 8 تاریخ کی میٹنگ کے بعد وہ اپنے معاہدے کو ڈسکلوز کریں گے۔

غلام اللہ اعوان نے مزید کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رابطہ کمیٹی کو عوام کا اعتماد حاصل ہے یا نہیں؟ بہت سے افراد سے بات چیت کے دوران اعوان صاحب نے یہ بتایا کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی اپنی اہمیت کھو چکی ہے۔ بلدیاتی نمائندگان سے تو رابطہ کمیٹی بات کرتی  ہے، تاہم ان کی باتوں کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا یہ  بعدکا معاملہ ہے۔ حکومت کا بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ معاہدہ کرنا صرف ایک الجھاؤ پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

Scroll to Top