بوائز ہائی اسکول میں کچن گارڈننگ کی تربیتی ورکشاپ، مقامی افراد کی بھرپور شرکت

کم جگہ، زیادہ پیداوار! کچن گارڈننگ کے جدید طریقے سیکھنے کے لیےبوائز ہائی اسکول اچھڑل میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجسے محکمہ زراعت کے ذیلی ادارے توسیع مرکز كمهاربانڈی نے منظم کیا۔ تربیت میں خواتین سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کچن گارڈننگ ٹریننگ ورکشاپ کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میڈم خوش بخت نے کی، جبکہ فیلڈ اسسٹنٹ شوکت اور دیگر محکمانہ عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔ ماہرین نے شرکاء کو گھریلو سطح پر سبزیاں اگانے کے جدید اور آسان طریقے سکھائے۔ بتایا گیا کہ محدود جگہ جیسے صحن، چھت یا گملوں میں بھی موسمی سبزیاں کامیابی سے اگائی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھہیں: بیساکھی میلہ 2025: پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

کچن گارڈننگ ایک گھریلو باغبانی کا طریقہ ہے جس میں افراد اپنے گھروں میں چھوٹے پیمانے پر سبزیاں اور جڑی بوٹیاں اگاتے ہیں۔ یہ طریقہ خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو صحت مند اور تازہ سبزیاں کم خرچ میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کچن گارڈننگ سے نہ صرف خالص اور تازہ سبزیاں دستیاب ہوتی ہیں بلکہ یہ اخراجات میں کمی، خوراک میں خود کفالت اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کا مؤثر ذریعہ بھی ہے۔

شرکاء نے تربیت کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اس قسم کی مزید ورکشاپس کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

Scroll to Top