پاکستان کرکٹ ٹیم پے در پے شکست کے بعد جرمانوں کے بھنور میں پھنس گئی

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کرکٹ ٹیم شکستوں کے بھنور میں پھنسنے کے بعد اب جرمانوں کے تسلسل سے دوچار ہے قومی ٹیم پر مسلسل تیسری بار جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جو پے در پے شکستوں سے پہلے ہی نڈھال ہے اب جرمانوں کے تسلسل نے ٹیم کی ہزیمت مزید بڑھا دی ہے۔ نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے ساتھ قومی ٹیم پر آئی سی سی نے مسلسل تیسری بار جرمانہ بھی عائد کیا۔

آئی سی سی نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا ہے اور ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔

واضح رہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز میں بھی پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا تھا۔ تاہم جس طرح قومی ٹیم شکستوں میں مستقل مزاجی دکھا رہی ہے، اسی طرح سلو اوور ریٹ کی غلطی پر بھی قابو پانے میں ناکام ہے۔
سیاسی جماعتیں الیکشن میں تاخیر کے لیے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، عبدالمنان سیف اللہ

Scroll to Top