مظفرآباد :انجمن حقوق صارفین آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہد اعوان نے برائیلر مرغی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ برائیلر چکن کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
شاہد اعوان کا کہنا ہے کہ جب تک برائیلر چکن کی قیمت 300 روپے فی کلو تک واپس نہیں آتی، اس کے استعمال سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتیں الیکشن میں تاخیر کے لیے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، عبدالمنان سیف اللہ
شاہد اعوان نے الزام عائد کیا کہ ہول سیل سپلائرز اور ضلعی انتظامیہ کے گٹھ جوڑ نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چکن کی مصنوعی قلت اور من مانے نرخوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہر صارف کا حق ہے۔ اس حوالے سے صدر انجمن صارفین شاہد اعوان نے کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندہ مسعود الرحمن عباسی سے خصوصی گفتگو کی۔