سیاسی جماعتیں الیکشن میں تاخیر کے لیے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، عبدالمنان سیف اللہ

 سیاسی تجزیہ کار عبدالمنان سیف اللہ نے کشمیر ڈیجیٹل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں جان بوجھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں تاخیر کر رہی ہیں تاکہ عام انتخابات کو مؤخر کیا جا سکے۔

عبدالمنان سیف اللہ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اس معاملے کو جتنی طوالت دی جا سکے اچھا ہےجہاں تک عوام کی بات ہے تو عوام کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں، عوام اپنی روٹی اور اپنے گھر بار کی کفالت کے لیے دوڑ دھوپ کر رہی ہے۔ یہ دراصل سیاسی جماعتوں کا مسئلہ ہے جبکہ سیاسی جماعتیں اقتدار میں رہتے ہوئے مزے لوٹ رہی ہیں اور سوچ رہی ہیں کہ یہ پانچ سال کا عرصہ طوالت اختیار کرتا چلاجائے جبکہ ایسا ہوتا نہیں ہے،حکومت کو عدلیہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر لاذمی عمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع بھمبر کی وادی سماہنی میں جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے 15 اپریل سے فائر سیزن کا آغاز، دفعہ 144 نافذ

میڈیا کے کردار پر بات کرتے ہوئے عبدالمنان سیف اللہ نے کہا کہ “جب ہم حکومت پر تنقید کرتے ہیں تو اس کا مطلب حکومت کی مخالفت نہیں ہوتا۔ میڈیا ایک آئینہ ہوتاہے جو حکومت کی کارکردگی کو سامنے لاتا ہے،جہاں حکومت اچھا کام کرے وہاں تعریف کرتا ہے اور جہاں کوئی کمی یا کوتاہی نظر آئےاس کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔”

Scroll to Top