مظفرآباد (مسعود الرحمن عباسی )آزاد کشمیر کے پرائیویٹ تعلیمی میدان میں جدت لانے والے پرنسپل(ر) راجہ سلیم خان مرحوم کی تعلیمی خدمات کو حکمرانوں،سیاست دانوں اورسماجی حلقوں نے فراموش کردیا۔
دارالحکومت مظفر آباد یا ڈویژن مظفرآباد میں کوئی بھی تعلیمی یا اور ادارہ سر سلیم خان مرحوم کے نام سے منسوب نہ کیا جا سکا۔
کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق راجہ سلیم خان نے سرکاری امور کو بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد جب پرائیویٹ سیکٹر میں قدم رکھا تو ادھر بھی انقلاب برپا کیا۔
راجہ سلیم خان نے پرائیویٹ سیکٹر میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے قابل قدر اقدامات اٹھائے۔تعلیمی میدان سب سے زیادہ خدمات دینے پرسر کا خطاب حاصل کرنے والے سر سلیم کے نام سے کیا کوئی تعلیمی ادارہ منسوب نہیں ہو سکا۔
مظفرآباد کے شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فی الفور اس عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انکے نام سے کسی ادارے کو منسوب کرے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں مختلف تعلیمی ادارے، سڑکیں اور سرکاری عمارتیں ممتاز شخصیات کے نام سے منسوب، نوٹیفکیشن جاری