ڈبسی ناڑ سے متعدد افراد پیپلزپارٹی میں شامل، جاوید بڈھانوی پر اعتماد کااظہار

فتح پور تھکیالہ ( کشمیر ڈیجیٹل )وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے پارٹی کا اثاثہ ہیں آئندہ مالی سال میں بھی حلقہ نکیال کے اندرکروڑوں کے ترقیاتی منصوبے لگائے جائیں گے  وزیر حکومت ناڑ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

نکیال ڈبسی ناڑ سے سینکڑوں افراد نے جاویدبڈھانوی کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی،وزیر بحالیات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر جاوید بڈھانوی نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی تنظیم نو کے سلسلے میں دس اضلاع سے کنو ینئرزکی نامزدگی کردی گئی

ڈبسی ناڑ کی فضاء جئے بھٹو جئے بڈھانوی کے نعروں سے گونجتی رہی،حوالدار (ر) احمد دین ،حوالدار (ر)محمد رفیق ، صوبیدار (ر)محمد تاج ،حاجی گلداد ،حاجی محمد خلیل ،حاجی اللہ داد ،حاجی ولایت حسین کینٹھی گالہ ،حاجی محمد سرور ،محمد محمود منشی ، مستری خورشید ، مستری محمد محبوب ،حاجی محمد یونس ،حاجی محمد خالد ،حوالدار (ر)محمد اقبال ،حوالدار (ر)محمد معروف ،چوہدری محمد شبیر ،چوہدری محمد اسلم ،حوالدار (ر)منیر حسین ،حاجی محمد نذیر  ،محمد مشتاق   ،محمد سلیم ،محمد لطیف ،محمد ساجد ،باغ حسین ،محمد جاوید ،محمد پرویز  ،محمد رقیب ،محمد شفیق ،محمد آفتاب  ،محمد فاروق ،محمد عارف KSA،فیصل منیر و دیگر نے اپنے کنبہ قبیلہ سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ڈبسی ناڑ کے غیور لوگوں نے آئندہ نکیال سے جاوید بڈھانوی کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا اعلان کیا، پیپلزپارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے دل کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔

 

 

Scroll to Top