راولا کوٹ کے نواحی گاؤں کھڑک میں اتوار کی صبح ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس سے ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکہ صبح 6 بج کر 20 منٹ پر زاہد اسلم، طاہر اسلم اور شاہد اسلم کے گھر میں ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں مکان کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اہل خانہ محفوظ رہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیاہے۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔