میرپور( کشمیر ڈیجیٹل )تھانہ پولیس تھوتھال کی جواریوں کے خلاف کارروائی، 3ملزمان گرفتار، 3عدد سیل مرغ ، 12 موٹرسائیکل ضبط اور 22500 روپے کی جوا کی رقم برآمد۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے جاریہ احکامات کی روشنی میں نوید عاطف SIانچارج تھانہ پولیس تھوتھال نے ہمراہ نفری ڈیرہ شہزاد سنگوٹ پر ریڈ کیا جہاں ملزمان 1۔ بلال ارشد 2۔ عبدالشفیق اقوام جاٹ ساکن موہڑو دولو میرپور3۔ عظیم علی خان قوم بٹ ساکن ٹیوب ویل نمبر1 سنگوٹ میرپور ہمراہ 10/11نامعلوم افراد کے جواء کھیل رہے تھے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔مظفر آباد،پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی،متعدد گرفتار،سامان ضبط کرلیا گیا
جن میں سے 1۔ بلال ارشد 2۔ عبدالشفیق اقوام جاٹ ساکن موہڑو دولو میرپور3۔ عظیم علی خان قوم بٹ ساکن ٹیوب ویل نمبر1 سنگوٹ میرپورکو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا دیگر 10/11نامعلوم افراد موقع سے بھاگ گئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد اصیل مرغے اور جوئے پر لگائی گئی کل رقم مبلغ 22500روپے بھی ضبط کی گئی جبکہ ڈیرہ پر موجود 12 عدد موٹرسائیکل بھی زیر ضبطی لائے گئے۔
مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغازکر دیا گیا ہے، تھانہ پولیس تھوتھال کی کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے انہیں شاباش دی اور دیگر نامعلوم ملزمان کی فوری ٹریس و گرفتاری کے حوالہ سے ہدایات بھی جاری کیں۔