کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل )وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے یونین کونسل دھنہ کے علاقے گلاب کیھتر کا دورہ کیا جہاں کریم ہاؤس گلاب کیھتر میں منعقدہ تقریب میں درجنوں افراد نے اپنے کنبے قبیلے سمیت انصر ابدالی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
وزیر صحت کے قافلے میں شامل ہونے والوں میں ماجد کریم ، رازاق کریم ، ساجد کریم ، آفتاب کریم ، کرامت حسین ، ہارون کرامت ، افغان محمد خان ، محمد خان ، اکمل شوکت ، شوکت کرامت ، چوہدری امام دین ، ندیم گجر ، شفیق امام دین ، نوید امام دین ، ظہیر کرامت ، سکندر چوہدری ، اشتیاق اعظم ، شبیر چوہدری ، نظیر چوہدری ، نشر کھٹانہ ،اور دیگر شامل ہیں۔ وزیر صحت جب کریم ہاؤس گلاب کیھتر پہچنے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کو خوش آمدید کہا ۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق امیدوار وارڈ کونسلر نوید احمد بانٹھ نے انجام دئیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔نثار انصرابدالی کاتگڑا وار، سینکڑوں خاندان وزیرصحت کے قافلے میں شامل
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی یونین کونسل دھنہ کے لئے کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شامل ہونے والوں کو اپنی جانب سے اپنی ٹیم کی جانب سے خوش آمدید کہا اور شاندار استقبال پر اہلیان گلاب کیھتر کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ اہلیان گلاب کیھتر اس گھر سے میرا پرا نا تعلق ہے میرے ساتھ سیاسی تعلق کی وجہ سے اس گھر کو کافی مشکلات کا سامنا بھی رہا ۔
انہوں نےپرانے شکاری نئے جال کے ساتھ پھر آئیں گے آپ نے ثابت قدم رہنا ہے ،آئندہ الیکشن یکطرفہ ہوں گا یہ اعلان میں آگے بھی بہت بار کر چکا آج پھر کر رہا ہوں الیکشن سے پہلے حلقہ کھوئیرٹہ کو سیاسی طور پر یکطرفہ کھڑا کریں گے وفاق کا لیبل بھی ختم کریں گے آخر میں وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔
اہلیان گلاب کیھتر جو منصوبے میں نے گلاب کیھتر کے لئے دئیے اس کا مطالبہ میرے سیاسی ساتھی اور مخالفین کا بھی تھا ضرورت کو مدنظر رکھتے اور آپکی مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ منصوبے دئیے۔
انشاءاللہ آنے والے دنوں میں آپ کو مزید خوشخبریاں ملیں گی آپکی جرت اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں جس استقامت کے ساتھ آپ میرے ساتھ کھڑے ر ہے آئندہ بھی سازشیں ہوں گے آپ نے ان سازشیوں کو پہچاننا ہے ۔