میرپور انتظامیہ کا افغان باشندوں کو عزت و وقار سے واپس بھیجنے کا فیصلہ

میرپور :میرپور انتظامیہ کا افغان باشندگان کو مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کے ذریعے نہایت پرامن ماحول اور عزت و وقار سے واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابقحکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں رہائش پزیر افغان مہاجرین کے انخلاء پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں ایس ایس پی خاور علی شوکت ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ عمر طارق خان سمیت سیکورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں حکومت پاکستان کی طرف سے افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں رہائش پذیر افغان باشندگان کو مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کے ذریعے نہایت پرامن ماحول اور عزت و وقار سے واپس بھیجا جائے گا اور کسی بھی افغان باشندے کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ضلع بھر کے عوام سے بھی اپیل کی کہ افغان باشندگان کے انخلاء میں انتظامیہ و پولیس سمیت سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ حکومتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جاسکے ۔

Scroll to Top