نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)سپر لیگ ٹورنامنٹ کاردارکمانڈو ٹیم نے میچ جیت لیا۔کاردار کمانڈو اور یلغار شیخ بیلہ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی نائب تحصیلدار خواجہ فاروق احمد تھے۔
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کاردار کمانڈو کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کاردار سٹیڈیم خواجہ سیری میں سپر لیگ کا ٹورنامنٹ منعقد ہوا ۔
جس میں متعدد ضلعی ٹیموں نے شرکت کی۔ہر سال دونوں عیدوں پر نوجوانوں کی تفریح کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔امسال بھی عید الفطر کے پر مسرت موقع پر کاردار سٹیڈیم خواجہ سیری میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔
جس کے مہمان خصوصی خواجہ فاروق نائب تحصیلدار نیابت کیل تھے۔خواجہ فاروق نے کھلاڑیوں کی ٹیموں کی موجودگی میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے محبت ،دوستی کے مضبوط رشتوں کھیلوں کی بنیاد رکھی عید ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے نامور ٹیمیں شرکت کرتی ہیں ۔
اس موقع پر نائب تحصیلدار خواجہ فاروق نے شاندار کامیابی حاصل کر نے والے کھلاڑیوں انعامات تقسیم کیے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہسپتالوں کو ویران کرنے کے مترادف ہے۔
نوجوان سٹیڈیز ،بزنس سے فارغ وقتوں میں کھیلوں کو موقع دیکر حفظان صحت کی بنیاد رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کار دار سٹیڈیم انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر نوجوانوں کو کھیلوں کیلئے مواقع فراہم کئے ۔
خواجہ فاروق احمد نائب تحصیلدار اور سابق امیدوار ڈسٹرکٹ خواجہ عبداللہ کا سٹیڈیم پہنچنے پر کھلاڑیوں نے پھولوں کے ہار ڈال کر استقبال کیا۔
خواجہ فاروق نائب تحصیلدار نے عمائدین علاقہ کے ہمراہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی نوجوانوں نے نیلم سپر لیگ کی گزشتہ دس سال کی روایت برقرار رکھتے ہوے کھیلوں میں حصہ لیا
بعد ازاں فائنک مییچ کاردار الیون خواجہ سیری سے اسٹڈیم شاردہ میں کھیلا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فائنل کے مہمان خصوصی تحصیلدار شاردہ خواجہ فاروق اور مرکزی رہنما مسلم لیگ نواز خواجہ عبداللہ سابق ڈسٹرکٹ کونسلر تھے جنھوں نے جتتنے والوں میں نقد انعامات و ٹرافی تقسیم کیے۔
آئرلینڈ کاپاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین ، پاکستان کمزور ترین ممالک میں شامل