بیجنگ (کشمیر ڈیجٹیل) پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی سمیت تین خلا بازوں کا خلائی مشن مکمل ہونے کے بعد زمین پر واپسی کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔
شین ژو 23 خلائی جہاز کا کیپسول شمالی چین کے ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔
چینی خلائی حکام کے مطابق خلائی جہاز کامیابی سے خلائی اسٹیشن سے الگ ہوا، جس کے بعد خلا بازوں نے زمینی عملے کے تعاون سے واپسی کے تمام مراحل مکمل کیے۔
لینڈنگ کے بعد خلا بازوں کو کیپسول سے باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے انتظامات کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :آپ پاکستان کی شان اور ہمارا فخر ہو، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا ذیشان علی سے خلا میں رابطہ،خراج تحسین پیش
واپسی کے سفر کے دوران خلائی کیپسول زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہوا، جہاں ہیٹ شیلڈ الگ ہونے کے بعد پیراشوٹ کھلنے کے مرحلے سے گزرا اور بالآخر کامیابی سے زمین پر اتر گیا۔
چینی خلائی حکام کے مطابق مشن کے دوران خلا بازوں نے مختلف تجربات اور عملی امور سے متعلق معلومات حاصل کیں، جبکہ واپسی کے بعد مشن سے حاصل ہونے والے تجربات اور مشاہدات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا
۔اس کامیاب مشن کو پاکستان اور چین کے خلائی تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی خلاباز ذیشان علی کے سائنسی تجربات کا آغاز، ویڈیو سامنے آگئی
ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے مستقبل میں پاکستانی اور چینی خلا بازوں کے مشترکہ خلائی مشنز کی راہیں مزید ہموار ہوسکتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اور چین کے خلا باز 2028ء میں مشترکہ طور پر خلائی مشن پر روانہ ہونے کے امکانات بھی رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے سائنسی اور خلائی تعاون میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوسکتا ہے۔
پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی سمیت تین خلابازوں کا خلائی مشن مکمل ہونے کے بعد زمین پر واپسی کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔
چینی خلائی حکام کے مطابق خلابازوں نے مشن کے دوران حاصل کیے گئے تجربات اور عملی امور سے متعلق معلومات کا تبادلہ بھی کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیاب مشن کے بعد پاکستان اور چین کے خلا بازوں کا چین پر جانے کے مشن کی راہیں بھی ہموار ہو گئی ہیں، پاکستان اور چین کے خلا باز 2028 میں چین پر جا سکتے ہیں۔




