دہشتگرد ایکشن کمیٹی کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ،عوام پریشان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ریاست میں دہشتگرد ایکشن کمیٹی کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں اور امن و امان کی صورتحال پر عوامی تشویش میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

 فورسز پر حملوں، شاہراہوں اور راستوں کی بندش، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار ، جبکہ عوام نے حکومت سے امن و امان کی بحالی کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :راولاکوٹ دھرنے سے متعلق پرانی ویڈیوز حالیہ مذاکرات کی نہیں، ڈھائی ماہ قبل کی کوششوں کا ریکارڈ ہیں، پیر مظہر  شاہ کی وضاحت

مختلف عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ احتجاج اور مطالبات کے اظہار کی آڑ میں تشدد، راستوں کی بندش اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کسی صورت قابلِ قبول نہیں، کیونکہ ان سے عام شہریوں کی زندگی، کاروباری سرگرمیوں، آمدورفت اور روزمرہ معمولات متاثر ہوتے ہیں۔

 عوامی سطح پر یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ ریاست میں امن و سکون برقرار رکھنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے۔

 ریاست کے مختلف علاقوں سے دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے مبینہ اقدامات کے خلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ کمیٹی پر بیرونی فنڈنگ کے ذریعے سرگرمیاں جاری رکھنے کے الزامات بھی عائد ہیں

یہ بھی پڑھیں :دہشت گرد تنظیم ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں

عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ حالات کا فوری نوٹس لیا جائے، تشدد کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ پُرامن ماحول یقینی بنایا جائے۔

عوامی حلقوں ک کہنا ہے کہ عوامی مسائل کا حل مذاکرات اور آئینی طریقہ کار کے ذریعے نکالا جائے تاکہ ریاست میں مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔