وادی نیلم میں ٹیوٹا ہائی ایس اور موٹرسائیکل کی ٹکر، سیاح جاں بحق

وادی نیلم کے زیریں علاقے باٹا میں ٹیوٹا ہائی ایس اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک سیاح جاں بحق ہوگیا۔ موٹرسائیکل سوار کی شناخت مسعود خان ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو واہ کینٹونیز کا رہائشی تھا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ عیدالفطر کے موقع پر پیش آیا جب مسعود خان اپنے ساتھی کے ساتھ وادی نیلم سیروتفریح کے لیے آیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں مسعود خان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی معمولی زخمی ہوگیا۔

جاں بحق سیاح کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھمقام منتقل کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top