صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدرمملکت کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق صدر زرداری ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے اور برسی کے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے صدرمملکت کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد شفایابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے۔
شہباز شریف نے صدرمملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: صدرآصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد