ہلمت: وادی گریس گریس ویلی کے معززین کاپاک فوج کے زیراہتمام اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمانڈنٹ آفیسر کرنل توقیر نے کی۔
معزیزین علاقہ نے کہا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کی محافظ پاک فوج پر ناز ہے اورگریس ویلی کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلئے تیار ہیں۔
گریس ویلی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دفاع وطن میں سب سے زیادہ شہدا ءکی تعداد گریس ویلی کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:نیلم اسپورٹس کمپلیکس میں پاک فوج کے زیر اہتمام تین روزہ عید بازار، شہریوں کی بھرپور شرکت
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ساتھ گریس کے لوگوں کی محبت انمنٹ ہے۔
معزیزین سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ آفیسر کرنل توقیر نے کہا کہ پاک فوج آپ کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آپ کے تمام مسائل کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے اور حکومت آزادکشمیر کے ساتھ مل کر آپ کے تمام مسائل حل کریں گے۔