وزیراعظم شہبازشریف کا وزیراعظم آزادکشمیر کوفون،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار

وزیرِاعظم شہبازشریف نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعظم آزادکشمیر نے  ملک کی ترقی و خوش حالی کیلئے دعا کی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان ،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے رہنماؤں کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم خرابی کے باعث وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ باغ ملتوی

Scroll to Top