ایل او سی کے قریب پرانا گولہ پھٹنے سے پاک فوج کا ایک جوان شہید، دو زخمی

(کشمیر تحقیقاتی ٹیم) آزاد کشمیرکی لائن آف کنٹرول سے ملحقہ تتری نوٹ مدارپور سیکٹر میں ایک پرانا دھماکا خیز مواد اچانک پھٹنے سے پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پاک فوج کے جوان معمول کے مطابق ایل او سی کے قریب گشت کر رہے تھے کہ اچانک پرانا گولہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک جوان موقع پر شہید ہو گیا جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی جوانوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

شہید ہونے والے پاک فوج کےاہلکار کا نام نصیر تھا جو نکیال سے تعلق رکھتے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسلحہ ڈپو میں پرانے گولہ بارود کے پھٹنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top