ہملٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں عیدالفطر کی نماز ادا کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں اتوار کے روز چاند نظر نہیں آیا تھاجس کے باعث وہاں 30 روزے مکمل کیے گئے ۔
عید کے موقع پر قومی کرکٹرز کی مداحوں سے بھی ملاقات ہوئی جہاں فینز نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ عید کی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شریک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر ریلیز، مداحوں کا جوش بڑھنے لگا
پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوپہر 2 بجے سیڈن پارک میں ٹریننگ کرے گی جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی اس سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔