ہمارے بارے میں
بانی کشمیر ڈیجیٹل
محمد مصور عباسی جو کہ ماہر قانون دان ہونے کے ساتھ کاروبار اور ماہر تجزیہ کار بھی ہیں، ان کی زیرِ سرپرستی کشمیر ڈیجیٹل (پرائیویٹ) لمیٹڈ آزاد کشمیر و پاکستان کا تیزی سے بڑھتا ہوا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے، جو اردو اور انگریزی میں درست اور مستند خبریں پیش کرتا ہے۔ محمد مصور عباسی کشمیر ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور چیئرمین ہیں جو قانون، کاروبار اور تجزیہ کے میدان میں 18 سال سے زائد کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی متحرک قیادت نے کشمیر ڈیجیٹل کو انفوٹینمنٹ اور خبروں کے لیے ایک قابلِ اعتماد ذریعہ بنا دیا ہے۔
کمپنی کی تاریخ
’’کشمیر اردو‘‘، ’’کشمیر ڈیجیٹل‘‘ کا ایک معتبر ابلاغی حصہ ہے، جو آپ کے لیے معیاری اور مستند انفوٹینمنٹ فراہم کرتا ہے۔ ہم تفصیلی صحافت کے ذریعے سماجی مسائل کو نمایاں کرتے ہیں اور عالمی ناظرین تک اردو و انگریزی میں مستند خبریں پہنچاتے ہیں۔ ہمارا مقصد خبروں کو آسان اور قابلِ رسائی بنانا ہے تاکہ ہر قاری باخبر رہ سکے۔
ہمارا مشن
’کشمیراُردو‘، ’کشمیر ڈیجیٹل‘ کا ایک معتبر اور قابل اعتماد صحافتی ادارہ ہے، جو محض ایک میڈیا پلیٹ فارم نہیں بلکہ سچائی، دیانت داری اور قومی شناخت کا ایک ’ابلاغی مشن‘ ہے جو آزادی اظہارِ رائے کی قدروں سے جڑا ہوا ہے۔
اس مشن کے تحت ’کشمیر ڈیجیٹل‘ ابلاغی محاذ پر قومی وقار کی سربلندی، نظریاتی استحکام اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور جدوجہد میں صفِ اوّل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ہمارے مشن میں معیاری صحافت کے ذریعے نہ صرف عوام کو باخبر رکھنا ہے بلکہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا، ملک کی آزادی، خودمختاری اور نظریاتی شناخت کے تحفظ میں مثبت کردار ادا کرنا بھی شامل ہے۔
ہمارے مشن کے اہم نکات
- ابلاغی محاذ پر مسئلہ کشمیر، تحریکِ آزادی کو اجاگر کرنا اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بننا۔
- ملک کی آزادی اور خودمختاری کا تحفظ کرنا۔
- نظریاتی شناخت کو زندہ اور محفوظ رکھنا۔
- قومی پالیسی کے فروغ اور دفاع میں کردار ادا کرنا۔
- قومی اداروں کے تشخص کو مستحکم کرنا اور ان کے کردار کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا۔
- ملک و قوم کی شناخت کو مقامی اور عالمی سطح پر نمایاں کرنا۔
- آزاد صحافت کو فروغ دینا اور صحافتی میدان کی حرمت کا تحفظ کرنا۔
’کشمیر ڈیجیٹل‘ اپنے مشن میں اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ صحافت صرف حقائق بیان کرنے کا نام نہیں بلکہ بیانیہ تشکیل دینے، سچائی کے تحفظ اور آزادیٔ اظہار کو طاقت دینے کا عمل ہے۔ ہم ایسا مواد فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو معتبر، اثرانگیز اور قومی اقدار سے ہم آہنگ ہو۔
اپنے مشن کے تحت ہم باشعور شہریوں کے لیے رہنمائی کا چراغ بننے، سچائی کے محافظ بننے اور حقائق کو عالمی تناظر سے جوڑنے والے پُل بننے کی تمنا رکھتے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنے قارئین کو درست، شفاف اور قابلِ اعتماد معلومات فراہم کریں کیونکہ آزاد صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
ہم آپ کے لیے وہ خبریں لاتے ہیں جو صرف بتاتی نہیں بلکہ جگاتی ہیں؛ وہ حقائق جو صرف سننے کے لیے نہیں بلکہ سوچنے اور عمل کرنے کے لیے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ابلاغی محاذ پر ملک کی آزادی اور وقار پر کوئی آنچ نہ آئے، اور ہماری نظریاتی شناخت دنیا بھر میں بلند رہے۔
ہمارا اپنے قارئین سے وعدہ ہے کہ ’کشمیر ڈیجیٹل‘ آپ کے اعتماد اور سوچ سے جڑا رہے گا۔ ہم سچائی کی اس ابلاغی جنگ میں آپ کے ساتھی ہیں — اور ہمیشہ رہیں گے۔
ہماری ٹیم سے ملیے

Muhammad Arshad Khan
Editor

Amir Hasmi
Senior Sub-Editor

Muzafar Bukhari
Sub-Editor

Irum Tamini
Sub Editor

Noor Muhamamd
Sub Editor