تھانہ پولیس سٹی میرپور نے دورانِ گشت اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر پیش قدمی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور ہزاروں کی تعداد میں کارتوس برآمد کر کے 3 اہم ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔
تفتش کے دوران یہ اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ یہ تمام اسلحہ براستہ ہجیرہ راولاکوٹ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا، جسے فورسز کے خلاف استعمال کیا جانا تھا۔
کارروائی اور گرفتار ملزمان کی تفصیلات:
یہ کارروائی فیصل صدیق SHO تھانہ سٹی میرپور کی قیادت میں نوید صدیق ASHO، منور حسین ASI، ساجد بیگ ASI، شامیر نصیر ASI، ابرار حسین شاہ IHC، اور دیگر اہلکاروں بشمول مطلوب حسین، محمد بشیر، افتخار حسین، عمران حسین اور عدیل احمد نے انجام دی۔ سرچ ٹیمیں سرکاری گاڑیوں میں ڈرائیور کفیل احمد اور توقیر لیاقت کے ساتھ گشت پر تھیں جب معتبر ذرائع سے اطلاق موصول ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم کمیٹی شرپسندی کے لیے عام شہریوں کے گھر استعمال کر رہی ہے: ایس پی باغ کا بڑا الزام
اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درج ذیل تین ملزمان کو گرفتار کر لیا:
- احمد سجاد خان ولد محمد رشید خان (قوم بٹ، ساکن پوٹھہ کسگمہ، تحصیل و ضلع بھمبر)
- عابد حسین ولد فیض محمد (قوم جنجوعہ راجپوت، ساکن کتھاڑہ ہجیرہ، ضلع پونچھ)
- مامون جبار ولد عبدالجبار (قوم بٹ، ساکن لس پنجیڑی، تحصیل و ضلع بھمبر)
برآمد شدہ اسلحہ اور گاڑیاں
پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے درج ذیل سامان اور گاڑیاں تحویل میں لے لیں:
- 30 بور پستول: 20 عدد
- کارتوس: 1700 عدد live rounds
- زیرِ استعمال گاڑیاں: ٹوڈی کار برنگ سفید (نمبری LXV-4010) اور ایک کوسٹر (نمبری LWN-1791)
پولیس نے تمام برآمد شدہ اسلحہ و ایمونیشن ضبط کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔




