پولیس امن و امان یقینی بنانے کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے، وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد :وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزیر داخلہ وقار نور اور انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار کے ہمراہ نئے ترقیاب ہونے والے آزادجموں و کشمیر پولیس کے آفیسران کو رینک پہنائے ۔

نو ترقیاب ہونے والوں میں ایک ایس پی اور 9 ڈی ایس پیز کو کرنٹ چارج کی بنیاد پر پرموٹ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور ، چوہدری اظہر صادق ، جاوید اقبال بڈھانوی ، عبدالماجد خان ، چوہدری اکبر ابراہیم ، عاصم شریف بٹ ، سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عرفان مسعود کشفی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سیکرٹریٹ آزادکشمیر کی سکیورٹی میں اضافہ ، پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات

وزیراعظم انوار الحق نے نئے ترقیاب ہونے والے پولیس آفیسران کو مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ دلجمی سے فرائض منصبی کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نےکہا کہ امن و امان اور شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولیس عوام کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے ۔

عرفان الحق کیانی کرنٹ چارج ایس پی NJHP مظفرآباد، ضیاء اللہ کرنٹ چارج ڈی ایس پی SDPOکھوئی رٹہ کوٹلی، اکمل شریف کرنٹ چارج ڈی ایس پی صدر مقام ضلع سدھنوتی کو ترقی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں مظفر آباد،کروڑوں کی اراضی گمنام این جی او کو الاٹ،انوار سرکار کی ایمانداری کے دعووں کی قلعی کھل گئی

سید شجاع الحسن گیلانی کرنٹ چارج ڈی ایس پی، ٹریفک مظفرآباد (حال موجود اعتکاف)،محمد سعید کرنٹ چارج ڈی ایس پی ٹریفک ریجن پونچھ ریجن ،محمد اختر خان کرنٹ چارج ڈی ایس پیSDPO پٹہکہ ( نصیر آباد) مظفرآباد، محمد سیاب خان کرنٹ چارج ڈی ایس پی صدر مقام باغ، محمد شہزاد کرنٹ چارج ڈی ایس پی صدر مقام کوٹلی ، سکند اعظم کرنٹ چارج ڈی ایس پی صدر مقام میرپور سمیت سہیل یوسف کرنٹ چارج ڈی ایس پی منتظر تعیناتی بھی ترقی پانےوالوں میں شامل ہیں

Scroll to Top