استنبول میں موسلادھار بارش اور سیلاب: ایک 14 سالہ لڑکا جاں بحق، نظامِ زندگی درہم برہم

ترکی کے مشہور شہر استنبول میں موسلادھار بارش کے بعد شدید سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پانی عمارتوں، دکانوں اور گھروں کے اندر تک داخل ہو گیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ایک 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا ہے۔

بارش اور سیلاب کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلے گاڑیوں کو بہا لے گئے، درخت جڑ سے اکھڑ کر گر گئے اور مکانات کی چھتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں، جبکہ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں، جس سے متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حرم شریف میں موسلادھار بارش : زائرین نے بھیگتے ہوئے روح پرور ماحول میں طوافِ کعبہ کیا

انتظامی اقدامات اور پیشگوئی:

خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر شہر میں آج تمام اسکول بند کر دیے گئے ہیں اور حفاظتی اقدامات کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا، ترک محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج بھی بارش کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔