مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر نے چوہدری رضوان انور کو بطورچیئرمین انوسٹمنٹ بورڈ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی دیا۔
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی سے نو تعینات چیئرمین انوسٹمنٹ بورڈ چوہدری رضوان انور کی ملاقات ۔
ملاقات میں آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے فروغ، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈاکٹر شہزاد غضنفر چوہدری ڈی ایچ او بھمبر تعینات
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
سرمایہ کاری کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر قدرتی وسائل، سیاحتی مقامات، آبی وسائل اور دیگر معاشی امکانات کے حوالے سے نمایاں اہمیت رکھتا ہے۔
ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے استفادہ کرتے ہوئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے چھوٹے کاروباری افراد کے لیےقرضوں کا ہدف دگنا کر دیا
آزاد خطہ کی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے۔
سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن سہولت کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ چیئرمین انوسٹمنٹ بورڈ چوہدری رضوان انور نے وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔




