یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت کا یکم اپریل سے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3،3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں فی بیرل 1 ڈالر 40 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیٹرول فی بیرل 7 ڈالر 24 سینٹ سے کم ہوکر 5 ڈالر 84 سینٹ پر آگیا۔ عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت بھی فی بیرل 60 سینٹ کم ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی قیمت کے مطابق پاکستان میں پیٹرول 3 روپے 18 پیسے جبکہ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے آئندہ قیمتوں کے تعین کے موقع پر کیا جائیگا۔واضح رہے کہ پاکستان میں حکومت ہر 15 دنوں کے بعد اوگرا کی تجویز کے مطابق پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کرتی ہے۔
ماضی کی حکومتو ں نے باغ کو پسماند ہ رکھا، موجودہ حکومت سے مسائل حل کیلئے بات کرونگا، بیرسٹر سلطان محمود

Scroll to Top