یومِ نجات: مظفرآباد میں عوام کا فساد، کرپشن اور بدامنی کے خاتمے کا عزم

مظفرآباد میں یومِ نجات کے موقع پر  ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ملک میں امن، ترقی اور استحکام کی حمایت کا اعادہ کیا۔

 اس موقع پر عوام کی جانب سے جگہ جگہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، جبکہ شہریوں نے ملک کی موجودہ صورتحال اور یومِ نجات کے حوالے سے اپنے بھرپور جذبات اور مطالبات کا اظہار کیا۔

عوام کے اہم مطالبات اور نعرے:

مظاہرے کے دوران شہریوں نے ہاتھوں میں مختلف رنگوں کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے خیالات و جذبات پر مبنی نعرے درج تھے۔پلے کارڈز کے ذریعے شہریوں نے پیغام دیا کہ یومِ نجات دراصل فساد، کرپشن اور بدامنی سے نجات کا دن ہے جو پاکستان کے روشن مستقبل، امن، ترقی اور خوشحالی کی حقیقی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ایپکس کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس طلب، بڑے فیصلے متوقع 

مزید یہ کہ شہریوں نے اپنا واضح اور حتمی موقف اپناتے ہوئے دہشت گردی نامنظور، اسلحہ کلچر نامنظور، فسادی جتھے نامنظور اور فتنہ سیاست نامنظور ہے، ساتھ ہی  نعرہ بھی بلند کیا گیا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ دوسری جانب محبت اور ترقی، عزم ہمارا پاکستان، اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعروں کے ذریعے ملک و قوم سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا۔

مظاہرین نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں امن و امان کی بحالی اور بدامنی کا خاتمہ ہی عوام کی حقیقی کامیابی ہے اور وہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے ہر ممکن یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔