تہران: ایران اور عمان کے مابین آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی اور بحری آمد و رفت کو لے کر ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہوں کے جغرافیائی مقامات پر مکمل اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ ان تمام راستوں کے نشان زدہ مقامات متعلقہ عالمی بحری ادارے تک پہنچا دیے جائیں گے۔ یہ نیا معاہدہ دراصل ایران اور عمان کے درمیان پہلے سے طے شدہ منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی خاتمہ، روس میدان میں آگیا، پیوٹن کا اہم اعلان
بحری آمد و رفت کی بحالی کا مقصد:
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اس پورے منصوبے کا بنیادی اور اصل مقصد آبنائے ہرمز میں مرحلہ وار بحری آمد و رفت کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان اس پیشرفت کو خطے میں بحری تجارت اور نقل و حرکت کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔




