یو اے ای میں اکتوبر کیلئے فیول قیمتوں میں بڑا اضافہ

ابوظبی: متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے اکتوبر 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ عالمی منڈی کے رجحانات اور ماہانہ جائزے کے بعد تمام اقسام کے فیول کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ توانائی اور متعلقہ کمیٹی کے فیصلوں کے بعد نئی قیمتیں یکم اکتوبر سے پورے ملک میں نافذ العمل ہو چکی ہیں، جن کے تحت تمام اقسام کے پیٹرول کی قیمتیں چار درہم فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر کے لیے فیول کی نئی قیمتیں:

اعلان کے مطابق پیٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 4.40 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ اس کی قیمت 3.80 درہم فی لیٹر تھی۔ اس کے علاوہ اسپیشل 95 کی قیمت 4.28 درہم، ای پلس 91 کی قیمت 4.21 درہم اور ڈیزل کی نئی قیمت 4.80 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔