کوہالہ ( کشمیر ڈیجیٹل)یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر جھنڈا لہرایا گیا اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں ایک یادگاری دیوار کا افتتاح کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے کوہالہ انٹری پوائنٹ پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پرآزاد کشمیر کے داخلی دروازے پر جھنڈا لہرایا گیا اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں ایک یادگاری دیوار کا افتتاح بھی کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔کوہالہ معاہدے کا صرف ایک مطالبہ پورا ہوا، حقوق لئے بغیر نہیں رہیں گے،شوکت نواز میر
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان اور پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے جبکہ پاک فوج کے دستے نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی۔ تقریب میں شریک افراد نے پاکستان زندہ باد، کشمیر اور پاکستان آرمی زندآباد کے نعرے لگائے۔
کشمیری ہیروز سید علی گیلانی، سردار ابراہیم اور سردار عبدالقیوم کی تصویروں سے مزین یادگاری دیوار کو دیکھنے کے لیے کوہالہ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
آزاد کشمیر کے داخلی مقام کوہالہ پر آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے یکجہتی اور محبت کی علامت کے طور پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔