صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کو فوجی اعزازات سے نوازا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے افسروں اور سپاہیوں کو دو ستارہ بسالت، 227 کو تمغہ بسالت، 82 کو امتیازی سند، 185 کو آرمی چیف کے تعریفی کارڈ، 23 کو ہلال امتیاز ملٹری، 112 کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 133 کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنہوں نے ستارہ بسالت حاصل کیا ان میں لیفٹیننٹ کرنل محمد عملی شوکت شہید، سپاہی سوبان مجید بلوچ جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔سردار عتیق کی ہدایت پر مسلم کانفرنس خواتین ونگ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریبات

اسی طرح میجر بابر خان شہید، میجر امیر عزیز شہید، میجر رمیز امتیاز، میجر علی رضا شاہ شہید، کیپٹن جہانگیر شہید اور کیپٹن امیر احمد بدر شہید کو تمغہ بہادری سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید، صوبیدار قیصر رحیم، صوبیدار عابد اللہ شہید بھی بہادری کا تمغہ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

Scroll to Top