خواجہ آصف

ہم نے پانچ دہائیاں افغانوں کو پناہ دی اپنے محدود وسائل میں حصہ دار بنایا : خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے پانچ دہائیاں افغانوں کو پناہ دی ،اپنے محدود وسائل میں حصہ دار بنایا۔

افغانسان سےنیٹو فوج کے چلے جانے کے بعد نیک خواہشات کا اظہار کیا، اُمید رکھی یہ ہماری سرحد محفوظ ہو گی، ہمسائے امن سے رہیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقدس مقامات کی حفاظت فرض،وہ صورتحال آگئی جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے،خواجہ آصف

مگر ہماری مسجدوں، سکولوں، بازاروں میں دہشت گردی کرنے والے، ہماری فوج پرحملہ کرنے والے 70سے 80فیصد فیصد افغان ہوتے ہیں۔

ہمارے ازلی اور ابدی دشمن بھارت کے ساتھ یکجہتی دکھا رہے ہیں۔

میں ، فوجی اور سولین قیادت کے ڈائریکٹ و ان ڈائریکٹ رابطے مسلسل چل رہے ہیں مگر افغانوں کی نفرت اور دشمنی میں کمی نہیں آئی،یہ طلباء افغانی طلباء کیساتھ یکجیتی  کا اظہار محبت کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے سیاسی رجحانات کا مظہر ہے۔

جب پانچ دہائیوں کی پناہ اور ساری دنیا کی گالیاں اور وسائل پر پرورش ان کے ذہنی رجحانات نہیں تبدیل کرسکے تو ان کے حمایتیوں کو کوشش کرکے خیر سگالی کیلئے کسی افغان درسگاہ میں تعلیم کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں: نئے صوبے، پیپلزپارٹی کی دورخی پالیسی کے پیچھے کچھ اور دیکھتا ہوں، خواجہ آصف

یہ پاکستانی طلبا اس شہداء کے خون کی توہین کر رہے ہیں جو افغانستان سے آنے والے دہشت گرد کے ہاتھوں ہمارے شہداء کا بہہ رہا ہے،ایک سیاسی پارٹی کی محبت میں اتنا آگے نہ جائیں کہ پاکستانی خون آپ کو سستا لگے۔