ایم ڈی کیٹ داخلہ امتحان ملک بھر میں جاری، ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان آج ملک بھر میں منعقد ہو رہا ہے۔ ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان ملک کے 34 شہروں اور ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں قائم امتحانی مراکز میں لیا جا رہا ہے جس میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوں گے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق امتحان کے لیے ہر صوبے کے لیے علیحدہ سوالیہ پرچے تیار کیے گئے ہیں۔ امتحان میں جیوینائل کارڈ کی لازمی شرط ختم کردی گئی ہے اور کارڈ نہ رکھنے والے امیدوار بھی ایم ڈی کیٹ میں شرکت کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کل صبح 10 بجے ہوگا

سوشل میڈیا افواہوں کی تردید:

دوسری جانب ایس ٹی ایس نے سوشل میڈیا پر ایم ڈی کیٹ کا مبینہ پرچہ جاری ہونے کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جعلی پرچوں اور گمراہ کن مواد پر ہرگز اعتماد نہ کریں۔