سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے معزز ویکیشن جج جسٹس خالد یوسف چوہدری مورخہ 21 ستمبر سے 25 ستمبر 2026ء کے دوران مظفرآباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ پریس ریلیز جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلع سے متعلق اپیل،سپریم کورٹ ججز کے اہم ریمارکس، معاملہ مریم نواز کے سامنے رکھنے کا کہہ دیا
ویکیشن جج کی حیثیت سے فرائض کی انجام دہی:
موصولہ تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے دوران جناب جسٹس چوہدری خالد یوسف بطور ویکیشن جج سپریم کورٹ کے ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اس تمام معاملے کے پیش نظر جملہ وکلاء اور سائلین کو پریس ریلیز کے ذریعے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔




