محمد رضوان اور امام الحق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں حصہ نہیں لے سکیں گے، دونوں کھلاڑیوں نے مقررہ فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے، جس کے باعث انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کو ایس این جی پی ایل (سنگپل) اور او جی ڈی سی ایل کے اسکواڈز میں شامل کیا گیا تھا تاہم فٹنس ٹیسٹ نہ دینے کی وجہ سے دونوں کھلاڑی پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لندن:مظاہرین ہوٹل میں ٹھہرے پاکستان انڈر19 ٹیم کے دروازوں پر پہنچ گئے
قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ۔رضوان اور امام کیلئے اب سینٹرل کنٹریکٹ برقرار رکھنا بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے،۔
ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ نہ دینے پر محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
پی سی بی قواعد کے تحت فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹنس ٹیسٹ رپورٹس جمع کرانا لازمی ہوتی ہے۔
کھلاڑیوں کے محکموں کی طرف سے امام الحق اور محمد رضوان کی فٹنس ٹیسٹ رپورٹس پی سی بی کو نہیں ملیں جس کی وجہ سے وہ اب اپنی ٹیموں کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔
پریزیڈنٹ ٹرافی کا آغاز کل سے پنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور پشاور میں ہو رہا ہے۔
امام الحق نے او جی ڈی سی ایل کے لیے بطور کپتان کل سے پی ٹی وی کے خلاف میچ کھیلنا تھا جبکہ شان مسعود کی عدم موجودگی میں محمد رضوان نے پہلے راونڈ میں سوئی گیس کی قیادت کرنی تھی۔
ایک طرف انکوائری دوسری جانب ڈومیسٹک کرکٹ سے فراغت نے دونوں کرکٹرز کےمستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
پی سی بی نے تمام کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے کم از کم پانچ پانچ میچز کھیلنا ضروری قرار دے رکھے ہیں۔




